۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تبریز

حوزہ/حضرت زینب (س) یونٹ کے سپہ سالار نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے مزاحمت اور انقلابِ اسلامی پر عملاً اور حقیقت میں بھروسہ کرتے ہوئے، عالمی استکباری قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور عالمی سطح پر داعش اور امریکہ کو رسوا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبریز ایران میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا یونٹ کے سپہ سالار رحیم نوعی اقدم نے شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکتب شہید قاسم کی تشکیل، تحریک عاشورا سے اخذ کردہ فکر سے ہوئی اور اسی بنیاد پر، دلوں کے سردار نے اہل بیت علیہم السلام کی راہ میں شہادت جیسے عظیم مقصد کو حاصل کیا۔

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزاحمت اور انقلابِ اسلامی پر بھروسہ کرتے ہوئے، شہید سلیمانی نے عملاً اور حقیقت میں عالمی استکباری قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور شام کے مختلف علاقوں میں داعش اور امریکہ کی عزت کو خاک میں ملا دیا اور خطے سے کفر کی جڑوں کو ختم کر دیا۔

سردار نوعی اقدم نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے ایرانی قوم مزاحمت اور انقلاب کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی وجہ سے وہ سپر پاور امریکہ کے خلاف ردعمل دکھانے میں کامیاب ہوئی۔

سردار اقدم نے انقلابِ اسلامی اور مکتب شہید سلیمانی کے زیر سایہ، مزاحمت اور انقلابیت کے تسلسل پر زور دیا اور کہا کہ قائدین انقلابِ اسلامی کی طرف سے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مخالفت کی ایک وجہ یہ ہے کہ امریکہ "صرف اپنی حکومت قائم کرنے " کی حکمت عملی پر اصرار کرتا ہے، لہٰذا امریکہ کے خلاف مزاحمت اور انقلابیت ضروری ہے۔

انہوں نے اسلامی نظام کے دشمنوں بالخصوص امریکہ کی بدنیتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف عالمی استکبار اور دشمنوں نے منافقین، عرب، کرد، مسلمانوں کے مختلف گروہوں کو استعمال کیا اور مسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کردی۔ ہم نے انقلابِ اسلامی کیلئے ہزاروں شہداء پیش کئے اور جو ہم چاہتے تھے وہ ہو گیا لیکن امریکہ ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .